اسلام آباد،2مئی(ایجنسی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز لیک معاملے کی تحقیقات میں بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے پر وزیر اعظم نواز شریف کو جیل جانا پڑے گا۔
عمران نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر اپنے حامیوں سے
خطاب کرتے ہوئے کل کہا کہ پاناما پیپرز لیک معاملے میں اگر نواز شریف کے خلاف بدعنوانی کے الزامات صحیح ثابت ہوتے ہیں تو انہیں نہ صرف وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دینا ہوگا بلکہ جیل کی سزا بھی بھگتنی ہوگی۔
عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن ، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور الیکشن کمیشن کے سامنے غلط بیانی کے الزامات کے بعد نواز شریف کے پاس حکومت کرنے کا اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔